Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنیوالے میزائل کا تجربہ کر لیا، امریکا

شائع 16 اپريل 2020 08:16am

واشنگٹن: امریکی اسپیس کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔

امریکی اسپیس کمانڈ کے چیف جنرل ریمنڈ کے دعوے کے مطابق روسی میزائل زمین سے براہ راست سٹیلائٹ تباہ کر سکتا ہے۔

جنرل ریمنڈ نے کہا کہ امریکا کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار اور پرعزم ہے، ہم اپنے اتحادیوں اور امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔

امریکی اسپیس کمانڈ کے مطابق روسی میزائل سسٹم زمین کے نچلے مدار میں مصنوعی سیارے کو تباہ کر سکتا ہے۔